Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ : رعایتی سیل لگانے والی دکانوں کے لئے نئے ضوابط

راس الخیمہ: راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی نے رعایتی سیل کی دکانوں کے لئے نئے ضوابط کی منظوری دیدی۔الامارات ٹوڈے کے مطابق نئے ضوابط میں سیل لگانے والی دکانوں کے مالکان کو پابند کیا گیا کہ سیل لگانے سے پہلے وزارت تجارت سے منظوری لینا ہوگی۔ سیل لگانے کی خواہشمند دکان مالکان کو وزارت تجارت کے پاس سیل لگانے والی اشیاء کی تفصیل، سیل لگانے سے پہلے قیمت اور سیل لگانے کے بعد قیمت پر مشتمل مکمل فہرست جمع کرنا ہوگی۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل لگانے والی دکانوں کے مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

شیئر: