Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی میں تمام راشن دکانوں پر ای پاس اسکیم نافذ

لکھنؤ۔۔۔۔ریاستی کابینہ نے ریاست کی تمام راشن دکانوں پر ای پاس مشین اسکیم نافذ کردی ہے۔ یہ اسکیم اب تک شہری علاقوں میں نافذ تھی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں لوک بھون میں ہوئے اجلاس کے بعد ریاست کے وزیر توانائی اور حکومت کے ترجمان شری کانت شرما نے بتایا کہ ریاست میں مجموعی طور پر 80ہزار سرکاری راشن کی دکانیں ہیں جس میں سے شہری علاقوں کی 13ہزار 144دکانوں پر ای پاس اسکیم کے ذریعے راشن ملتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں قائم تمام راشن کی دکانوں کو صارفین کے آدھار کارڈ سے منسلک کیا جائیگا۔جن صارفین کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہوگا، انہیں راشن کارڈ کے ذریعے راشن ملے گا۔ راشن کی تقسیم کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی تاکہ گھپلے بازی اور بلیک مارکیٹنگ پر قدغن لگایا جاسکے۔

شیئر: