Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے لیے پیٹنٹ دائر کردیا

اسمارٹ فون کمپنیوں کی جانب سے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز بنانے کی دوڑ جاری ہے اور زیڈ ٹی ای کمپنی کی جانب سے حال ہی میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایکسون ایم متعارف کروایا گیا ہے۔ سامسنگ بھی ایسی ہی ایک فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو مستقبل میں متعارف کروانے جارہا ہےاور اب اوپو کمپنی کی جانب سے بھی فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے لیے پیٹنٹ دائر کردیا گیا ہے۔ پیٹنٹ کے مطابق اسمارٹ فون میں پشٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فون کو بند کرنے کے بعد اس کے ایک جانب سے کالز جبکہ دوسری جانب سے تصاویر لی جاسکیں گی۔ فون میں اوپر اور نیچے کی جانب بڑے بیزل جبکہ اطراف میں کم بیزل دیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے کہ فون کو کب تک مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: