Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوپ سے کار کی چائلڈ سیٹ جل گئی، بچی محفوظ رہی

ٹیکساس.... اکثر لوگ عجلت اور لاپروائی میں اپنے بچوں کو کار میں چھوڑ کر کسی کام سے چلے جاتے ہیں اور انکا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 2سے4منٹ میں واپس ِآجائیں گے مگر ایسا ہوتا نہیں اور اتنی تاخیر ہوجاتی ہے کہ پھر انہیں پچھتانا پڑتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک خاتون کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب اس نے اپنی بچی کو کار میں چھوڑ کر دو سے چار منٹ کیلئے کہیں جانے کی کوشش کی مگر اس دوران سورج کی تپش اس قدر زیادہ تھی کہ کار کے اندر بنی بچوں کی سیٹ اچانک جل اٹھی اور دھواں نکلنے لگا تو آس پاس کے لوگ مدد کو دوڑے اورکار کے اندر بیٹھی بچی کو باہر نکال لیا۔ ایمنڈا کینی نامی خاتون کا کہناہے کہ دھویں سے بدبو دار بو بھی آرہی تھی جو سیٹ کور کے جلنے کی ہوسکتی تھی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ دھوپ میں اتنی شدت اس وجہ سے آگئی تھی کہ سورج کا عکس اس کے سائڈ مرر پر پڑا اور پھر آئینے سے دھوپ منعکس ہوکر گاڑی پر پڑنے کے سبب دگنی ہوگئی۔ یہ امکان بہت کم پیش آتا ہے مگر دوسرے والدین کو جو ایسی حرکتیں کرتے ہیں ایسا سمجھا جاسکتا ہے کہ ایسی ناگہانی پیش آسکتی ہے۔

شیئر: