Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کی جیکٹ پر بی جے پی کا تبصرہ مایوس کن ، رینوکا

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان الزامات کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ راہول نے 70ہزار روپے کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اس معاملے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے سینیئر کانگریس رہنما رینکا چودھری نے کہا کہ اس طرح کی جیکٹ کسی کو بھی 700روپے میں مل سکتی ہے۔ کانگریس سربراہ کی جانب سے سوٹ بوٹ کی سرکار کہہ کر کئے گئے طنز پر بی جے پی میگھالیہ یونٹ کی جانب سے راہول گاندھی کی تصویر ٹویٹر پرپوسٹ کرکے 70ہزار کی جیکٹ بتاکر ان پر نکتہ چینی کی گئی۔ صدرباراک اوبامہ کی دہلی آمد کے دوران مود ی نے جو سوٹ پہن رکھا تھا، اس پر ان کا نام تحریر تھا۔ اس سوٹ کی قیمت 11لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

شیئر: