کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کی طبی شعبے میں مسلسل اہم کامیابیاں
مشرقِ وسطٰی کا سب سے قابلِ قدر ہیلتھ کیئر برانڈ قرار دیا گیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر نے گزشتہ ایک برش میں طبی شعبے میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ ہسپتال کو مسلسل چوتھے برس مشرقِ وسطٰی کا سب سے قابلِ قدر ہیلتھ کیئر برانڈ قرار دیا گیا ہے۔
برانڈ کے فنانس کی جانب سنہ 2026 کے لیے مشرقِ وسطٰی کے 150 سب سے قیمتی برانڈز کی درجہ بندی کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اُس کے مطابق برانڈ کی قدر 1.7 بلین امریکی ڈالر سے بھی زیاد ہو چکی ہے۔
یہ اعزاز اِس ادارے کو گزشہ برس ملنے والی کامیابیوں کا ایک تسلسل ہے، جن میں دنیا میں پہلی مرتبہ مصنوعی روبوٹک ہارٹ پمپ کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
دنیا کی پہلی دہری روبوٹک امپلانٹیشن کی گئی جس کے ذریعے کمزوری کا شکار اور لگ بھگ اختتامی مراحل پر پہنچے ہوئے دل کو کامیابی سے مصنوعی پمپ لگایا گیا تاکہ جسم میں خون کی گردش متاثر نہ ہو۔
علاوہ ازیں گزشہ برس ہی اس ادارے نے پہلی مرتبہ ایک بچے میں مکمل طور پر مصنوعی روبوٹک ہارٹ پمپ کا ٹرانسپلانٹ کیا۔
ہسپتال نے مملکت میں دو اہم شعبووں کا بھی افتتاح کیا ہے، جن میں ایک جینیاتی اور دوسرا زندہ خلیات کو انسانی جسم میں داخل کر مریض کے بیمار خلیات کی تعمیرِ نو، یا اُن کی تبدلی سے قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے جسے سیلیولر تھیرپی کہتے ہیں۔

اس طریقۂ علاج سے ہسپتال کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں وہ سہولتیں قائم کی گئیں جن سے آپریشن یا علاج کے لیے داخلے کے انتظار کے اوقات میں پچھتر فیصد تک کمی آئی۔
یہ کامیابیاں ’کنگ فیصل سپیشلسٹ ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کی اُس صلاحیت کا مظاہرہ ہیں جن کے ذریعے نگہداشت، معیار اور مریض کے تجربے سے متعلق طبی، تحقیقی اور عملی کارکردگی میں جدت و اختراع سے فائدہ ہوا ہے جس کا شماریاتی اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
حالیہ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ ’کنگ فیصل سپیشلسٹ ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر‘ نے اپنے خصوصی کام سے وسیع تبدیلیوں کے ذریعے نام کمایا ہے جو ’سعودی وژن 2030‘ کے نصب العین سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ممکت کو ہیلتھ کیئر کے شعبے میں عالمی طور پر مضبوط بنانا ہے۔
