Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں اونٹوں کی نیلامی 3 ملین ریال سے تجاوز، ریکارڈ معاشی سرگرمیاں

یہ ایونٹ ایک متحرک معاشی اور ثقافتی مرکز بن گیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
حائل ریجن کی الغزالہ کمشنری میں اونٹوں کی نیلامی کے پہلے ایڈیشن میں غیر معمولی ٹرن آوٹ اور معاشی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اونٹوں کی نیلامی کی کل مالیت تین ملین ریال سے تجاوز کرگئی۔
حائل سے 70 کلو میٹر جنوب میں واقع یہ ایونٹ، اونٹ کے مالکان، سرمایہ کاریوں اور ورثے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک متحرک معاشی اور ثقافتی مرکز بن گیا ہے۔
اس ایونٹ میں اونٹوں کی نیلامی کے لیے روازنہ بولی کے ساتھ ایک روایتی بازار شامل ہے، جہاں سو سے زیادہ سٹالز پر دستکاری، مقامی پکوان اور مویشیوں کی سپلائیز  سمیت مختلف مصنوعات موجود ہیں۔

اس ایونٹ کو تجارت اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ یکجا کرنے کا مقصد مقامی معیشت کو مضبوھ کرنا، اونٹ پالنے والوں کی مدد کرنا اور الغزالہ کمشنری کے منفرد ورثے کو نمایاں کرنا ہے۔
ایونٹ کے پہلے ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ وزیٹرِز ریکارڈ کیے گئے، جو خطے میں اقصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہے۔

 

شیئر: