Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4عرب ممالک نے قطرسے متعلق انسانی حقوق کمشنری کی رپورٹ مستر د کردی

    ریاض - - - - - - انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے سفارتی مشنوں نے دوحہ سے متعلق انسانی حقوق کمشنری کی تکنیکی ٹیم کی رپورٹ مستر د کردی۔  اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کمشنری کی تکنیکی ٹیم 3نومبر 2017ء میں دوحہ گئی تھی ۔ مملکت، بحرین ، مصر اورامارات کے سفارتی وفود کا کہناتھا کہ بین الاقوامی رپورٹ میں جانبداری برتی گئی ہے۔عالمی ٹیم نے سیاسی بحران کو گمراہ کن شکل میں پیش کیا ہے۔چاروں ملکوں کا کہناتھا کہ قطر کے حکام سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں کوئی بھی ٹھوس فارمولہ قبول نہیں کرینگے۔
 

شیئر: