Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک نے انجری کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

  لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں سر پر فیلڈر کی گیند لگنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل پائے تھے تاہم چند روز اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دبئی میں قیام کے بعد وہ سیالکوٹ واپس آ گئے اور نیٹ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے، وہ جلد دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔16جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں سر پر چوٹ لگنے سے عارضی طور پر بے ہوش بھی ہو گئے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شعیب ملک ایک تیز رن لینے کے لیے کریز سے نکلے لیکن پھر ارادہ ترک کر کے کریز کی جانب واپس جا رہے تھے کہ فیلڈر کی پھینکی ہوئی گیند ان کے سر کی پچھلی جانب لگی، انہوں نے اس وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔35 سالہ ملک نے بیٹنگ جاری رکھی، لیکن مزید 4گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد وہ 6 رنز کے انفرادی ا سکور پر آوٹ ہو گئے بعد میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم بلے بازی کے لیے آئی تو شعیب ملک میدان میں نہیں آ سکے۔ 

شیئر: