Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی صدر سے برطانوی وزیر اعظم کی ملاقات

بیجنگ۔۔۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئی ہوئی برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ نئے دور میں چین برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے لیے فوائد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور دنیا کی خوشحالی اور استحکام کیلئے مزید خدمات اور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ یہ ملاقات جی ٹوئنٹی ہانگ چو سمٹ اور ہیمبرگ سمٹ کے بعد چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے درمیان تیسری ملاقات ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:شام سے داغے گئے راکٹ ترکی میں آگرے،4 زخمی

شیئر: