لکھنؤ- - - - حکومت اترپردیش نے جمعہ کو26آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کردیا ۔ ان میں لکھنؤ اور بریلی کے اے ڈی جی پی شامل ہیں۔ بریلی اور میرٹھ کے ایس ایس پی کو بھی ہٹادیا گیا ۔انہوں نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بی جے پی کارکنوں کے اشارے پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔جوتبادلے ہوئے ہیں ان میں وہی پولیس افسران شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انھوں نے سماج وادی پارٹی کی حکومت میں بی جے پی کی من مانی نہیں چلنے دی تھی۔ ان کی شکایات یوپی میں یوگی حکومت آنے کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھیں۔