Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹاگانگ ٹیسٹ:تیسرا دن سری لنکنز کے نام،504/3رنز بنا لئے

چٹاگانگ:بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن سری لنکن بیٹسمینوں کے نام رہا ، جنہوں نے3وکٹوں کے نقصان پر اسکور504رنز تک پہنچا دیا تاہم کوشل مینڈس جو کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ چکے تھے صرف4رنز کے فاصلے پر آوٹ ہو گئے جبکہ دھننجایا173بنا کر آوٹ ہوئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو روشن سلوا87اور کپتان دنیش چندی مل37رنز پر کھیل رہے تھے۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 513رنز بنائے تھے۔ دھننجایا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس بنگلہ دیشی بولرز کو مسلسل پریشان کرتے ہوئے ڈبل سنچریوں کی جانب گامزن تھے کہ 308کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمان نے ٹیم کو تیسرے دن کی پہلی کامیابی دلائی اور173کے انفرادی اسکور پردھننجایا ڈی سلوا کو آوٹ کرکے شراکت کا خاتمہ کردیا۔دھننجایا نے229گیندیں کھیلیں اورایک چھکے اور21چوکوں لگائے تاہم ڈبل سنچری نہ بنا سکے ۔ اس کے بعد کوشل مینڈس اور روشن سلوا کے درمیان سنچری کی شراکت قائم ہوئی لیکن مینڈس کو اس وقت اپنی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے جب ان کا اسکور196رنز تھا۔ انہیں تیج الاسلام نے مشفق الرحیم کی مدد سے آوٹ کیا۔چٹاگانگ کی سست ترین وکٹ پر میچ نتیجہ خیز ثابت ہونے کے امکانات کم ہیں۔

شیئر: