Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکاگو کی گمشدہ بلی 10سال بعد اپنی مالکہ کے پاس پہنچ گئی

شکاگو.... ایک مقامی خاتون اس بات سے بیحد خوش ہے کہ 10سال قبل اسکی پیاری بلی اولیور جو غائب ہوگئی تھی اور اتنے عرصے تک اسکا کوئی سراغ نہیں ملا تھا اب اسکے پاس واپس پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جس وقت یہ بلی گم ہوئی تھی اسوقت لارا کلیبان کی عمر 17سال تھی او رگزشتہ 10سال سے یہ بلی ادھر ادھر ماری ماری پھر رہی تھی۔ آوارہ پھرتی رہنے والی بلیوں، کتوں اور دیگر جانورو ںکو ڈھونڈ نکالنے کے کام پر مامور ٹیم کے افراد نے آخر کار اسے ڈھونڈ نکالا تو انہیں پتہ چلا کہ لارا نے اپنی بلی کو گم ہونے سے بچانے کیلئے اسکے اندر ایک مائیکرو چپ بھی لگوادی تھی تاکہ اسکی نقل و حرکت اسے معلوم ہوتی رہے مگر لگتاتھا کہ مائیکرو چپ نے بھی کام کرنا بند کردیاتھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اولیور نامی بلی کو 6سال تک ایک سیکیورٹی گارڈ پالتا رہا اور اسکی دیکھ بھال کرتا رہا۔ اب اسے پالنے والے سیکیورٹی گارڈ او راسکی مالکہ سب نے اس پورے واقعہ کو عام کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ دوسرے لوگ اس سے سبق سیکھیں اور اپنے گمشدہ پالتو جانوروں کو دوبارہ پانے کی امید سے دستبردار نہ ہوں۔ اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ لوگ اپنے جانوروں کے جسم میں مائیکرو چپ لگادیں۔گزشتہ 10سال میں کلیبان اور اسکے گھر والوں نے اپنے گھر کے قریب ہی لاپتہ بلی سے ملتی جلتی ایک بلی کو دیکھا تھا مگر پھر اسے نظرانداز کردیا تھا۔

شیئر: