Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی ہدف کا تعاقب چیتے کی مانند کرتے ہیں،شعیب اختر

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی ایک شاندار کرکٹر ہیں اور انہیں بیٹنگ کرتے دیکھنا بڑا پر لطف ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کوہلی بالکل چیتے کی طرح اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہیں اور انہیں ناکام بنانا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر ہدف کا زبردست تعاقب کیا اور ٹیم کو کامیابی دلا کر ہی دم لیا ۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بات جب ہدف کے تعاقب کی آتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ ویرات کوہلی چیتا بن جاتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ بھی ویرات کوہلی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور کھیل کے ساتھ اسی لگن کا ثبوت دیں جس کے بل پر کوہلی ٹیم کے لئے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔شعیب نے کہا ہند کی جونیئر ٹیم نے انہی کے انداز میں ورلڈکپ فائنل جیتا ہے۔ ویرات کوہلی بھی ایک زمانے میں انڈر 19ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

شیئر: