جدہ ٹویوٹا باہا ریلی 2026: سعودی سٹار یزید الراجحی ساتویں مرتبہ فاتح
قطر کے ناصر العطیہ دوسرے جبکہ صالح السیف تیسرے نمبر پر رہے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
جدہ ’ٹویوٹا باہا ریلی 2026 ‘ چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے کا اختتام ہو گیا۔ سعودی ریلی چیمپیئن یزید الراجحی نے مسلسل پانچواں اور مجموعی طور پر ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔
انہوں نے مجموعی رینکنگ میں دو گھنٹے 23 منٹ 55.7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ قطر کے ناصر العطیہ دوسرے جبکہ صالح السیف تیسرے نمبر پر رہے۔
یزید الراجحی نے اپنے قطری حریف ناصر العطیہ کے ساتھ ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
موٹر سائیکل کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے رائیڈر محمد البلوشی نے 339 منٹ اور 17.6 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے ہم وطن سلطان البلوشی دوسرے نبمر پر رہے۔ ہیثم التویجری نے 4 گھنٹے 7 منٹ اور 54.1 سیکنڈ کے ساتھ کواڈ بائیک کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔
ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یزید الرجحی نے ڈاکار ریلی کے چیمپیئن ناصر العطیہ کے ساتھ ہونے والے مقابلے کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا ’سچ تو یہ ہے کہ یہ ایک شاندار ریس تھی۔ قطر کے ناصر العطیہ کے ساتھ زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اس مقابلے اور ریلی کے ٹریک سے بھر پور لطف اٹھایا۔‘
یزید الرجیحی نے قصم ریلی کے لیے ناصر العطیہ کو چیلنج دیا اور کہا یہ ریلی بھی ہم جیتیں گے۔
چیمپیئن شپ کا تیسرا مرحلہ قصیم باہا ٹویوٹا ریلی 2 سے 5 دسمبر تک قصیم ریجن میں منعقد ہوگا۔ حائل انٹرنیشنل ٹویوٹا ریلی کے چیمپیئن ناصر العطیہ اور جدہ باہا ٹویوٹا ریلی کے فاتخ یزید الرجحی ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گے۔

جدہ’ٹویوٹا باہا ریلی 2026‘ کا انعقاد سعودی آٹوموبیل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے زیرِ نگرانی اس ایونٹ کا انعقاد موٹر سپورٹس نے جمیل موٹر سپورٹس کے اشتراک سے کیا۔
یہ ریلی جدہ میں موٹر سپورٹس کے سالانہ کیلینڈر کا ایک نمایاں ایونٹ ہے۔ یہ ریلی مقامی سطح پر موٹر سپورٹس کے مقابلوں کو فروغ دینے، سعودی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
