Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں سے زیادہ نقصان دہ

 بیجنگ.... اگر بتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ چین میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں کے مقابلہ میں زیادہ دیر کے بعد ہوا میںتحلیل ہوتا ہے اور دھویں میں ٹاکسنز کی موجودگی انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے کینسر کے خدشات درپیش آ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگربتی کا دھواں انسان کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ دھواں پھیپھڑوں میں جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگربتی میں تیز خوشبو کےلئے مصنوعی خوشبویات شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم کےلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔

شیئر: