Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صحت نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں زخمیوں کی عیادت کی

وزیر صحت کو زخمیوں کی حالت اور ان کے علاج کے بارے میں بتایا گیا ( فوٹو: الاخباریہ)
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 309 افراد مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں جہاں انہیں طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بیان میں ان ہسپتالوں کے نام نہیں بتائے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے اتوار کو ریاض کے ایک ہستپال میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیر صحت نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے زخمیوں کی حالت اور ان کے علاج کے بارے میں بتایا گیا۔
وزیر صحت فہد الجلاجل نے مکمل صحت یابی تک زخمیوں کی دیکھ بھال پر زور دیا۔
یاد رہے کہ سنیچر کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
 اتحادی افواج نے اس حملے کا سخت اور حتمی جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سنیچر کو ایئرپورٹ کے مسافر ترمینل پر ہونے والا یہ حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی روشنی میں ایک سنگین جنگی جرم ہے۔
ترکی المالکی کا کہنا تھا ’شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ دہشت گردی کی کھلی کارروائی ہے اور اس کا نہایت سخت اور موثر جواب دیا جائے گا۔

 

شیئر: