Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام میڈیکل کالجوں میں نرسنگ کالج قائم کئے جائیںگے،نتیش کمار

پٹنہ۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈائیگنوسٹک سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت پر خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلو پیتھک شعبے میں آج ریسرچ پر مبنی علاج چل رہا ہے ۔ علاج و معالجے کا معیار بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت ڈی پی آر تیار کررہا ہے۔ فی الحال پڑھائی کیلئے 100سیٹیں ہیں جو اب250 کردی جائیں گی۔250بیڈز کی جگہ 2500بیڈزکی جگہ تعمیر کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ہرضلع میں میڈیکل کالج کھولے جائیں گے جہاں نرسنگ کالج بھی قائم کئے جائیں گے۔

شیئر: