Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسموک بوٹی بنانے کی ترکیب‎

اجزاء : 
مٹن یا بیف کی بوٹیاں ۔آدھا کلو
پیاز۔دو عدد
ادرک۔ڈیڑھ انچ
لہسن۔آٹھ جوئے
ہری مرچ ۔آٹھ عدد
کچا پپیتہ پسا ہوا۔دو کھانے کے چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
ثابت دھنیا.ایک چائے کا چمچ
زیرہ۔ایک چائے کا چمچ
دار چینی۔ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا
لونگ ۔تین عدد
چھوٹی الائچی۔دو عدد
بڑی الائچی۔ایک عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا۔چار کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل۔آدھا کپ
ترکیب:گوشت کی بوٹیوں میں ادرک لہسن ،ہری مرچ اور کچا پپیتہ پیس کر نمک لگا کر چار گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔لونگ ،دار چینی ،زیرہ،چھوٹی اور بڑی الائچی ،نیز دھنیا بھی پیس کر گوشت میں شامل کر دیں .  ۔ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے مصالحہ لگی بوٹیاں ڈال دیں اور کچھ  دیر فرائی کرنے کے بعد ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور خشک ہونے پر  چولھے سے اتار لیں .  ایک چھوٹا سا کوئلہ چولہے پر رکھ کر انگارہ بنا لیں اور اسے بوٹیوں کے درمیان رکھ کر اس پر ایک چمچ آئل ڈالیں اور ڈھکن بند کر دیں تاکہ دھواں جذب ہو جائے پانچ منٹ کے بعد ڈھکن کھول کر کوئلہ نکال لیں اور بوٹیوں کو ڈش میں نکال کر دھنیا اور پودینے کی چٹنی اور پیاز کے ساتھ  سرو کریں  ۔
یہ بھی پڑھیں:فرائڈ پراٹھا کیسے بنائیں ؟

شیئر: