Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے:جنوبی افریقہ 118 پر ڈھیر، ہند 9وکٹوں سے جیت گیا

سنچورین: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 6 ون ڈے کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ ہندوستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انڈیا نے اپنا ٹارگٹ 20 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہند کے آوٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما جو 15 رنز بنا کر فاسٹ بولر گاغیزو ربادہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔شیکھر دھون 51 رنز جبکہ کپتان ویرات کوہلی 46 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔6 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ہند کو0-2کی برتری حاصل ہوگئی۔ہندنے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے اوپنر ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا ،پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے بیٹسمین حریف اسپنروںکی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور ابتدائی5کھلاڑی 99 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ہندکے2 لیگ ا سپنرزنے جنوبی افریقہ کے8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میزبان ٹیم کے آوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ہاشم آملہ نے 23، کوئنٹن ڈی کاک نے 20، مارکرم نے 8، ڈومینی نے 25، زونڈو نے 25، مورس نے 14 رنز بنائے۔ہند کی جانب سے یزویندر چہل نے5جبکہ کلدیپ یادو نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یہ ایک روزہ میچوں میں یزویندر چہل کی اب تک کی بہترین بولنگ ہے،انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔ڈربن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں ہندنے کپتان ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔تیسرا میچ 7فروری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: