Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور : سی بی آئی نے جی ایس ٹی کمشنر سمیت 11افراد کو گرفتار کرلیا

    لکھنؤ- - - - مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے رشوت کے مبینہ معاملہ میں کانپور کے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کمشنر سنسکار چند اور10 دیگر کو گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی کے ذرائع نے اتوار کویہاں بتایا کہ تفتیشی ایجنسی کو کچھ لوگوں اور کاروباریوں سے رشوت مانگے جانے کی شکایت ملی تھی۔تفتیشی ایجنسی نے اس سلسلہ میں کُل 10لوگوں کے خلا ف ایک ایف آئی آر بھی درج کی تھی۔ان میں سے اور3 سپرنٹنڈنٹ، سنسکار چندر کی بیوی اور ان کے ذاتی سیکرٹری بھی ہیں۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد بدعنوانی کے خلاف ملک میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ سینٹرل ایکسائز اور سروس ٹیکس کے کمشنر سنسکار چندر6 مہینے پہلے جانچ ایجنسیوں کا نشانہ تھے۔ جمعہ کی صبح سنسکارچند لکھنؤ کیلئے نکلے، وہاں سے انہیں دہلی جانا تھا لیکن دہلی جانے سے پہلے ہی فیض آباد میں سی بی آئی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی کی دوسری ٹیم صبح سے کانپور میں ہے۔ذرائع کے مطابق سنسکار چندر کی تصویر رشوت کے حکام کی شکل میں ہے۔ اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایک سنڈیکیٹ بنا لیا تھا، جس کے ذریعہ رشوت کی کالی کمائی کا’فلو‘ نیچے سے اوپر تک ہوتا تھا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے دہلی ہیڈکوارٹر تک اپنی مضبوط لابی کھڑی کرلی تھی۔

شیئر: