Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے سینیگال، قازقستان اور چاڈ کے صدور کا رابطہ، یکجہتی کا اظہار

خطے کی صورتحال اور فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو سینیگال، قازقستان اور چاڈ کے صدور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیگال کے صدر بصیرو جومائی فائی، قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف اور چاڈ کے صدر نے ایرانی حملوں کے حوالے سے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
مملکت کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اقدامات کی سپورٹ  کا اعادہ کیا۔

شیئر: