لندن ..... مختلف شعبوں میں سماجی کام کرنے والے برطانوی ادارے ایڈلمین ٹرسٹ بیرو میٹر نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ آج کاانسان سوشل میڈیا سے بلاوجہ ہی اچھی توقعات باندھے ہوئے ہے کیونکہ ٹویٹر اورفیس بک جیسے ادارے دنیا بھر میں انتہا پسند رجحان او رمواد کو پھیلنے سے قاصر رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 70فیصد کا کہنا ہے کہ ٹویٹر او رفیس بک اپنی اپنی سائٹس سے کھلے عام انتہا پسندانہ رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔ عوام کی اکثریت نے بھی حالیہ پولنگ میں اس رائے کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں مستقبل قریب میں بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایڈلمین ٹرسٹ بیرو میٹر کی طرف سے کئے جانےوالے سروے میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی ان سرگرمیوں کی موثر روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کریں کیونکہ یہ کمپنیاں عام لوگوںکے بارے میں معلومات انکی لاعلمی میں دوسروں کے ہاتھوں فروخت کررہے ہیں یعنی اب کسی کا کوئی راز کسی سے چھپا نہیں رہیگا۔