Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کے لیے ’فری لگیج سٹوریج سینٹرز‘ کہاں قائم ہیں؟

ادارہ امور حرمین نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی مفت لگیج سٹوریج سروسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین نے زائرین کے لیے ’لگیج سٹوریج سینٹر‘ تیار کیے ہیں، جس کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا آرام اور تنظیم کو بڑھانا ہے۔
مسجد الحرام میں چار لگیج سٹوریج سیٹنر بنائے گئے ہیں۔ ایک مغربی صحن میں وضوخانہ نمبر6 کے پیچھے، دوسرا  شارع اجیاد پر وضوخانہ نمبر1 کے ساتھ، تیسرا مشرقی صحن میں مکہ لائبرییری کے قریب اور چوتھا تیسری سعودی توسیع کی سروسز بلڈنگ میں قائم ہے۔
مسجد الحرام کے کئی مرکزی داخلی راستوں پر بھی لگیج کلیکشن پوائنٹ مختص ہیں، جن میں باب کنگ عبدالعزیز( 1)، باب فہد(79)، باب عمرہ اور گیٹ نمبر 100 شامل ہیں۔
مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت اور آمد ورفت میں سہولت کے لیے ایگزٹ نمبر 365 اور 366 کے درمیان لگیج سٹوریج سیٹر قائم کیا گیا ہے۔
ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے’ لاکرز میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں، یہ سہولت زائرین کے لیے چار گھنٹے تک مفت دستیاب ہے۔‘
لگیج سٹوریج سینٹر، زائرین کی خدمات کےلیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔

 

شیئر: