مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 58 ہزار نئے قالینوں کی فراہمی
حرمین میں تعینات فیلڈ ٹیمیں قالینوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے دونوں مقدس مساجد کے لیے تقریبا 58 ہزار نئے قالین فراہم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں سے 39 ہزار 400 قالین سعودی توسیع سمیت مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں نمازیوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کیے گئے۔
حرمین شریفین میں تعینات فیلڈ ٹیمیں ان قالینوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں، ان کی صفائی اور استعمال کے باعث خراب ہونے والے قالینوں کی تبدیلی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرتی ہیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بچھائے جانے والے قالینوں کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہ نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آرام دہ ثابت ہوں۔
ان قالینوں کی پائیداری کا بھی خیال رکھا جاتا ہے، انہیں طویل عرصے مسلسل استعمال کے لیے اعلی خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

جنرل اتھارٹی قالینوں کی جانب سے صفائی اور دیکھ بھال کے ساتھ انتہائی سخت حفاظتی معیارات کو بھی ترجیح دی جاتی ہے۔
یہ کوششیں تمام زائرین کے لے آرام دہ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہیں۔
