Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کے تھرڈ ایڈیشن پر دنیا بھر کی نظریں

لاہور : پاکستان سپر لیگ کا تھرڈ ایڈیشن آب و تاب سے شروع ہونے کو ہے۔ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کی نظریں پی ایس ایل3 پر جمی ہیں جس میں کرکٹ کا بخار104 تک پہنچے گا۔22 فروری سے یو اے ای میں کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ لگے گا۔ سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ لاہور میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جہاں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ا سٹیج بھی سجے گا۔ چھکے چوکوں کی بارش ہوگی اور شائقین اپنے اسٹارز کو براہ راست دیکھیں گے۔ ہنگامی بنیادوں پر کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کےلئے اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ حکومت دونوں ہی 25 مارچ کے فائنل میچ کےلئے پر عزم نظر آرہے ہیں۔ 

شیئر: