Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف ٹن چرس ضبط ، 35 اسمگلر گرفتار

جازان.... کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 672 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 35 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔ عکاظ اخبار کو تفصیلات بتاتے ہوئے کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ریجن کے جنوبی علاقو ںسے مملکت میں چرس اسمگل کرنے کی متعدد کو ششیں کی گئی جنہیں گوسٹ کارڈ ز نے ناکام بنا تے ہوئے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق یمن اور ایتھوپیا سے ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت کے سپرد کر دیا گیا ۔

شیئر: