Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیل الکبیر، ریاض، طائف شاہراہ منصوبے کا آخری مرحلہ، 72 فیصد کام مکمل

یہ منصوبہ مسجد الحرام کے زائرین کی آمد ورفت میں سہولت فراہم کرے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی فار روڈز نے کہا ہے کہ سیل الکبیر روڈ  کو ریاض، طائف شاہراہ سے جوڑنے والے  ترقیاتی منصوبے کے آخری مرحلے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اب تک 72 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سیل الکبیر شاہراہ پر 22.7 کلو میٹر کا کام مکمل ہو گیا جبکہ شاہراہ کی مجموعی لمبائی 24.7 کلو میٹر ہے۔
اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ السیل اور ریاض- طائف روڈ کے چوراہے سے شروع ہو کر میقات قرن المنازل تک جاتا ہے۔ منصوبے کے راستے میں آنے والی سروسز اور یوٹیلٹی لائنوں کی منتقلی مکمل ہونے پر تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
 منصوبے میں دو رویہ شاہراہ کی تعمیر شامل ہے جس کے دونوں جانب تین تین ٹریک ہوں گے جبکہ درمیان میں گرین بیلٹ بنائی جائے گی۔
اس کے علاوہ بارش اور سیلابی پانی کی گزرگاہ کے لیے 37 جنگشن باکس اور ڈرینج پائپس تعمیر ہوں گے۔
منصوبے میں پانچ پلوں کی تعمیر شامل ہے جن میں تین پل وادیوں اور دو مختلف چوراہوں پر بنائے جائیں گے۔ ان تمام تعمیراتی کاموں میں اعلی ترین حفاظتی اور انجینئرنگ کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
آتھارٹی نے واضح کیا یہ منصوبہ اہم شاہراہوں کے نیٹ ورک میں ترجیجی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ تکمیل کے بعد مسجد الحرام کے زائرین کی آمد ورفت میں سہولت فراہم کرے گا۔ جدہ اسلامک پورٹ سے ٹرکوں کے فلو کو بہتر بنائے گا اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا۔

 

شیئر: