Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے سے استثنی کا معاہدہ

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو پیرس میں جی سیون وزارتی اجلاس کے موقع پر یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سیبا نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
امن کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں، مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت سفارتی، خصوصی اور سروس پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر قیام کے لیے ویزے کی شرائط سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر فرانس میں سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل بن سعود المجفل بھی موجود تھے۔

 

شیئر: