Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، ہند دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے، خواجہ آصف

  سیالکوٹ...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک ، ہند دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ پاکستان کے گلی کوچوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ ہند ورکنگ باونڈری اور افغان سرحد پر دہشت گردی کرا رہا ہے۔ نئی دہلی تمام تر ظلم کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جدوجہد کشمیر کو آزادی کی تحریک تسلیم کیا جارہا ہے لیکن ہنداپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ 8 لاکھ ہندوستانی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے۔کشمیری ہندکے یوم جمہوریہ پر پاکستانی پرچم کو سلام کرتے ہیں۔ آج کشمیری پاکستان کے پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں۔کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ کشمیریوں کو تنہا چھوڑیں گے۔ 

شیئر: