شمالی سوڈان کے شہر بربر میں ہائی سکول کی کی ایک طالبہ نے بچے کی ولادت کے فوری بعد امتحان دے کر ایک مثال قائم کی ہے۔
العربیہ کے مطابق سوڈانی طالبہ امتحان دینے جیسے ہی سینٹر پہنچیں، طبعیت خراب ہوگئی، امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں پہلے بچے کو جنم دیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی اساتذہ کی فرض شناسی، ہسپتال سے تدریسی فرائض کی انجام دہیNode ID: 505146
بچے کی ولادت کے فوری بعد سوڈانی لڑکی کو اپنے امتحان کی فکر لاحق ہو گئی۔ شیخ البدری یونیورسٹی ہسپتال میں ڈاکٹر سے کہا کہ وہ اپنا فائنل امتحان دینا چاہتی ہے جسے کسی صورت میں ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔
حصول علم سے ان کے شوق و رغبت کو دیکھتے ہوئے امتحانی مرکز کی جانب سے ہسپتال میں امتحان دینے کی خصوصی اجازت دی گئی۔
سوڈانی لڑکی نے ہسپتال کے بیڈ پر امتحانی عملے سے پرچہ حاصل کا اور اسے حل کرنا شروع کردیا۔ ان کے ایک ہاتھ میں قلم تھا اور قریب ہی نومولود موجود تھا۔
محکمہ تعلیم نے ہسپتال میں سوڈانی طالبہ کو امتحان دینے کےلیے ایک پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بطور طالبعلم اس کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ اس غیر معمولی واقعہ نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے حصول علم کےلیے نوجوان ماں کے جذبے کی تعریف کی اور اسے ایک مثال قرار دیا۔