Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانوں کے مسئلے کا ٹھوس حل

منگل 6فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ

نئے سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بسانے کیلئے غیر منظم منصوبہ بندی اور بن سوچے سمجھے اقدامات کو خیر باد کہہ دیا۔مقامی شہریوں کو درپیش مسائل کا ٹھوس حل سعودی قیادت کی پہچان بن چکی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سعودی وژن 2030کے تحت جملہ مسائل کا روڈ میپ تیار کرلیاگیا ہے۔ سعودی وژن نے اقتصادی شعبوں اور خدمات فراہم کرنے والے شعبوںکی حکمت عملی ترتیب دےدی ہے۔ اقتصادی اصلاحات کا پروگرام بنادیا گیا ہے۔ مقامی شہریو ںکو باوقار زندگی گزارنے کے خواب شرمندہ تعبیر بنانے کے طور طریقے متعین کردیئے گئے ہیں۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوںکے پائدار حل مقرر کردیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مکانات کے بحران کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جارہا ہے۔ وزارت آبادکاری ہر شہری کو مکان فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔ 16سرکاری اداروں نے 2020ءتک 60فیصد سعودی شہریوں کو مکان کا مالک بنانے کا پروگرام جاری کردیا۔ طے کیا گیا ہے کہ 2030ءتک 70فیصد سعودیوں کو مکان کا مالک بنادیا جائیگا۔ یہ ساری تفصیلات سعودی وژن 2030میں تحریر ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 70فیصد سعودیوں کو مکانات کا مالک بنانے کا پروگرام بڑ ا کارنامہ ہوگا۔ یہ سارا کام آسان شرائط پر انجام دیا جائیگا۔ مکانات جملہ سہولتوں سے آراستہ ہونگے۔ وزارت آباد کاری نئی بستیاں بسانے میں معاون ٹھیکیداروں کی تعداد بڑھانے او ررہائشی اسکیموں میں سرمایہ لگانے والوں کی تعداد میں اضافے کیلئے بھی کوشاں ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: