Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کی چٹان میں پرانی اجتماعی قبر دریافت

جازان .... سعودی ماہر آثار ڈاکٹر فائز عثمان اور جازان ڈسکوری ٹیم نے جازان ریجن کی ھروب کمشنری میں چٹان کے اندر واقع اجتماعی قبر دریافت کرلی۔ ڈاکٹر فائز کا کہناہے کہ اجتماعی قبر میں موجود ہڈیوں کے ڈھانچوں کی حقیقی عمر متعین نہیں کی جاسکتی، موسمی اثرات کے باعث مشکل ہوگی۔ یہ اجتماعی قبر مشرقی جازان کی ھروب کمشنری میں وادی ”غمار“ کے قریب وادی رضان کی ایک چٹان کے شگاف میں پائی گئی ہے۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ اس میں موجود افراد کی موت کے اسباب کیا تھے؟ ڈھانچے کافی پرانے معلوم ہوتے ہیں۔
  
 

شیئر: