Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اسٹاک انڈیکس ڈاؤ جونز میں تاریخی مندی ،ایشیائی منڈیاں بھی متاثر

واشنگٹن۔۔۔ امریکی اسٹاک انڈیکس ڈاؤ جونز میں 1175 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے ایشیائی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔پیر کو امریکا کا سب سے بڑا سٹاک انڈیکس ڈاؤ جونز 4.6 فیصد گر کر 24345.75 پوائنٹس پر آگیا جو چند سال کے دوران سب سے بڑی کمی ہے۔منگل کو جاپان کا نکی 225 انڈیکس 5.3 فیصد اورہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس4.7 فیصد تک گرگیا۔واضح رہے کہ 2008ء کے اقتصادی بحران کے دوران ڈاؤ جونز انڈیکس میں 777.68 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔یہ کمی اس وقت دیکھی گئی تھی جب کانگریس نے امریکی بینک لیمن برادرز کے دیوالیہ ہونے کے بعد بھی 700 ارب ڈالر کا ایک بیل آؤٹ پیکیج منظور نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں:روس میں برفانی طوفان سے ایک شخص ہلاک

شیئر: