سام سنگ کے وائس چیئرمین کی سزا معطل
سیئول۔۔۔سام سنگ کے وائس چیئرمین کو گزشتہ سال کرپشن پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر اب وہ معطل کردی گئی ہے۔اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے وائس چیئرمین لی جائے یونگ پر سابق جنوبی کورین صدر پارک گوین ہَے کو غیر قانونی طریقے سے مالی مدد دینے کا الزام تھا، جس پر گزشتہ سال انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔تاہم اب لگ بھگ ایک سال جیل میں گزارنے والے لی جائے یونگ کی سزا کو عدالت نے معطل کردیا ہے۔ اب بھی انہیں اگلے چار سال پروبیشن پر گزارنے ہوں گے۔سام سنگ کے وائس چیئرمین پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق خاتون صدر پارک گوین ہے کی دوست کو چوئی سون سل کو ایک فیصلہ کرنے کے لیے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالررشوت کی پیشکش کی۔