Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل حملے مملکت کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان

اسلام آباد...پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ میزائل حملے سے متعلق اطلاعات پرتشویش ظاہر کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ڈاکٹر محمد فیصل نے بیان میں کہاکہ سعودی فضائیہ نے بروقت میزائل تباہ کرکے خمیس مشیط کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ترجمان نے کہاکہ نہتے شہریوں پر ایسے حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہیں۔ پاکستان حو ثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بار ہا میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ یہ حملے سعودی عرب اور مقدس مقامات کی سلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔ترجمان نے سعودی عرب کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار اور برادر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے حمایت کا اعادہ کیا۔

شیئر: