Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ پاکستان کویت میں یوم یکجہتی کشمیر

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 سفارتخانہ پاکستان کویت کے قائد اعظم اڈیٹوریم میںیوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اپنے کشمیر ی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔
مزید پڑھیں:کویت: ڈاکٹر اشتیاق ملک کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا عشائیہ
ہند کے مظالم بند ہونے تک پاکستانی عوام ، چاہے وہ پاکستان میں ہوں یایار غیر میں، اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔پاکستان کشمیر میں ہندوستانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے متعلق کشمیر میں رائے شماری کیلئے اپنا کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:کویت: پاکستانی بینکنگ اور فنانس پروفشنلزم تنظیم کا تیسرا سالانہ اجلاس
 انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کاحصہ ہے۔اسکے بعد ڈاکومینٹری کے ذریعے مظلوم کشمیریوں پر ہند کی ظلم و بربریت کی منظرکشی پیش کی گئی۔ کویت کے معروف و نامور شاعر کاشف کمال کا لکھا ہوا کشمیر کی آزادی کے متعلق گیت”کشمیر تجھے آزاد تو ہونا ہے“ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور کشمیری برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: