Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھرڈ امپائر کو مداخلت کا اختیار ہونا چاہئیے،ٹنڈولکر

نئی دہلی ..ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ تھرڈ امپائر کو میچ کے دوران درست فیصلوں کے لیے مداخلت کا اختیار دینا چاہیے۔کرک انفو کے مطابق انہوںنے کہا کہ ڈی آر ایس کا منصوبہ فیصلوں کی درستی کو مستقل بنیادوں پریقینی بنانا تھا اور کہا گیا تھا کہ تینوں امپائر میچ کے اختتام تک مل کر کام کریں گے۔ تینوں امپائرز کو ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا چاہیے۔اگر تھرڈ امپائر نے کسی چیز کی نشان دہی کی ہے تو ا سے اس پوزیشن میں ہونا چاہیے کہ وہ میدان میں موجود امپائرز کو بتاسکے۔واضح رہے ہندنے ڈی آر ایس نظام کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا استعمال نہیں کیا تھا تاہم انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں یہ نافذالعمل ہے ۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ راجکوٹ ٹیسٹ میں ڈی آر ایس کی موجودگی میں پجارا ناٹ آو¿ٹ ہونے کے باوجود اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ایسے میں تھرڈ امپائر کو مداخلت کر کے درست فیصلے کا اختیار ہونا چاہیے ۔ ٹنڈولکر 2008 میں سری لنکا کے خلاف پہلے مرتبہ ڈی آر ایس نظام کے تحت کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔طویل عرصے بعد ہندنے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اس نظام کو قبول کیا ہے۔ٹنڈولکر نے بی سی سی آئی کا ڈی آر ایس کو اپنانے کے فیصلے کو درست قدم قرار دیا ہے۔

شیئر: