Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے سشما سوراج کی ملاقات

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جنادریہ میلے میں شرکت کے موقع پر ملاقات کی۔ انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور ہندوستان کے منفرد تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر ، معاون سیکریٹری خادم حرمین تمیم السالم ، ہندوستان میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی اور مملکت میں متعین سفیر ہند احمد جاوید بھی موجود تھے۔

شیئر: