Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے

ہاتھوں اور بازؤں پر زخموں کے نشانات اور داغ  بہت واضح نظر آتے ہیں اور بدنما محسوس ہوتے ہیں . اس طرح  کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے پان  کی جڑوں کو پیس کر سفوف بنالیں اور عرق گلاب میں ملا کر استعمال کریں . چند ہی دنوں میں داغ دھبے بالکل صاف ہو جائیں گے اور  ہاتھ اور بازو بے داغ اور خوبصورت دکھائی دیں گے .
 ہلکی اور پتلی بھنووں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے زیتون کا تیل آئی بروز  پر لگائیں .  کچھ عرصہ مستقل استعمال  سے بھنویں گھنی ہو جائیں گے .
 چہرے پر چھائیاں اورداغ دھبے دور کرنے کے لیے سیاہ تل  ، کالا زیرہ  اور سرس کی چھال کو پیس کر گائے کے دودھ میں ملا کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے چھائیوں پر لگائیں اور نرمی سے مساج کریں .  صبح اٹھ کر منہ دھولیں .  چند ہی دنوں میں چہرے پر سے  چھائیاں اور داغ دھبے دور ہو جائیں گے . 
آنکھوں کی سوزش دور کرنے کے لیے آلو  کے گودے کا آنکھوں پر لیپ بہت فائدہ مند ہے . یہ آنکھوں کی سوزش دور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سکون اور خوبصورتی بھی فراہم کرتا ہے . 
اسے بھی پڑھیں:ورزش سے پہلے میک اپ کا استعمال جلد کے لیے نقصان دہ قرار

شیئر: