Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے شاہ عبداللہ کا دورہ پاکستان

اسلام آباد... اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی پاکستان کے2روزہ سر کاری دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ صدر ممنون اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرینگے۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی و عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس دورے سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات تلاش کر نے خصوصاً دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور اردن کے انتہائی قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔ علاقائی و عالمی مور اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل پر دونوں کا یکساں موقف ہے۔ توقع ہے کہ شاہ عبد اللہ ثانی کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
 

شیئر: