Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن پر خالدہ ضیاکو 5سال قید

ڈھاکا۔۔۔بنگلادیش کی ایک عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو 5سال قید کی سزا سنادی ہے۔وہ اب اس سال دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔ انکی سزا کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔  جمعرات کو بنگلہ دیش کی مقامی عدالت میں سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف خالدہ ضیاء اور انکے بیٹوں سمیت 4افراد سے متعلق کرپشن الزامات کے بارے  میں سماعت ہوئی ،دوران سماعت فاضل جج نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 5سال کی سزا سنا دی ،خالدہ ضیا، اْن کے بڑے بیٹے اور دیگر 4افراد پر2001سے2006 کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی خورد برد کا الزام تھا،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اْنہیں 5سال قید کی سزا سنادی۔جج محمداخترالزمان نے کہاکہ عدالت کوان کے خلاف الزامات کے ثبوت مل چکے ہیں اوران کی سوشل اورجسمانی حیثیت کودیکھتے ہوئے  پینل کوڈزکی سیکشن 409اور109کے تحت انہیں پانچ سال قیدکی سزاسنائی  جاتی ہے۔اسی کیس میں خالدہ ضیاء کے بڑے بیٹے طارق رحمان،سابق رکن پارلیمنٹ قاضی سمیع الحق کمال، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری کمال الدین صدیقی، بنگلادیش نیشنل پارٹی کے بانی ضیاء الرحمن کے بھتیجے مومن الرحمان اور بزنس مین شرف الدین احمد کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔خالدہ ضیا کو  جیل منتقل کر دیا گیا ۔ عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے،حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اْس کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظرآج بیشتر اسکول و کالج بند رکھے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس جاوید پٹواری کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص یا گروپ نے افراتفری پیدا کرنیکی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیرداخلہ اسدالزماں خان کمال نے صحافیوں کو بتایا کہ خالدہ ضیا کے معاملے میں بھی جیل ضابطے کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔قبل ازیں دارالحکومت ڈھاکا میں سیکیورٹی فورسزاوراپوزیشن کے حامی مظاہرین کے درمیان پرتشددجھڑپیں ہوئیں ،پولیس نے ہزاروں کی تعدادمیں اپوزیشن کارکنوں پرآنسوگیس کااستعمال کیا،جنہوں نے خالدہ ضیاء کوفیصلے کیلئے ڈھاکا کی عدالت لے جانے والی کارکے گردبھاری سیکیورٹی حصارکوتوڑنے کی کوشش کی ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق   عدالتی حدودسے متعددکلومیٹردور شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران کم ازکم پانچ پولیس افسران زخمی ہوگئے ہیں اوردوموٹرسائیکلوں کونذرآتش کردیاگیا۔ جائے وقوعہ پرموجودنامہ نگارنے بتایاکہ جج اخترالزمان نے ضیاء کوملزمہ قراردیاہے اورانہیں کھچاکھچ بھرے کمرہ عدالت میں پانچ سال قیدکی سزاسنادی۔
یہ بھی پڑھیں:شام، دہشتگردوں کی کھودی ہوئی سرنگ کا انکشاف

شیئر: