بینکا ک ..... بینکاک میں ایک فارم میں ماہی گیر نے مچھلیاں پکڑنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیا رکیا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں کیلے، چکنائی اور آٹے کو ملا کراسے گوندھ لیتا ہوں اور پھرتالاب میں ڈال دیتا ہوں۔ مچھلیاں صبح کے وقت بھوکی ہوتی ہیں اور وہ خود ہی اس پر لپکتی ہیں اور یوں میں بغیر کسی محنت کے جال کے ذریعے اچھی خاصی مچھلیاں پکڑ لیتا ہوں۔ اس نے کہا کہ میں یہ چیز مختلف مقامات پر 4جگہ ڈالتا ہوں۔ بھوکی مچھلیاں ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے اس پر جھپٹتی ہیں۔ مچھلیاں اس نئے کھانے کو پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خوراک سے باقی بچنے والی مچھلیاںموٹی تازی اور زیادہ بڑی ہوتی ہیں۔ عام طور پر یہ مچھلیاں پودے کائی ، کیڑے، مچھلی کے انڈے اور چھوٹی چھوٹی مچھلیاں کھاتی ہیں لیکن بڑی ہوجائیں تو یہ دوسری مچھلیوں کو بھی ہڑپ کر جاتی ہیں۔








