Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونٹر اولمپکس 2018 جنوبی کوریا میں شروع ،2پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت

پیونگ چینگ:2018 کے سرمائی اولمپکس 2018 آج سے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں شروع ہوںگے جس میں پہلی بار پاکستان کے 2 ایتھلیٹس بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس ایک ہی پرچم تلے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔پیونگ چینگ میں منعقدہ ونٹر اولمپکس میں 92 ممالک کے تقریباً 3 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ونٹر اولمپکس میں پاکستان کے 2 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ محمد کریم نے 4 سال پہلے اولمپک ڈیبو کیا تھا البتہ سید مومن پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی ایتھلیٹس کا جنوبی کوریا پہنچنے پر شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ 25 فروری تک جاری رہنے والے اولمپکس میلے میں 7 اسپورٹس کے 12 ایونٹس ہوں گے۔ گیمز کو پر امن رکھنے کےلئے 28 ہزار 700 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہےں۔

شیئر: