Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلیوں میں منشیات چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش

نیویارک ..... نیویارک میں 10ملین ڈالر مالیت کی منشیات بدبودار مچھلیوں اور سرخ مرچوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ یہ منشیات 3ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ نیویارک کے منشیات کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ یہ منشیات ایک گاڑی میں رکھ کر اسمگل کی جارہی تھی۔ گاڑی میں مچھلیوں کو ٹھنڈا رکھنے کا کولر بھی تھا اور یہ منشیات بھی اسی میں چھپا کر لائی جارہی تھی۔

شیئر: