Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ:غیر معیاری کھجوریں پیک کرنےوالے گرفتار ، گودام سیل

مکہ مکرمہ .... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپا مارکر 6 ٹن غیر معیاری کھجوریں ضبط کر لیں ۔ سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقے کے ایک گودام میں غیر معیاری کھجوروں کی پیکنگ کا کام کیا جاتا ہے ۔ اطلاع موصول ہونے پر اہلکاروں نے گودام پر چھاپا مار کر وہاں سے غیر معیاری کھجوریں اور بڑی تعداد میں پیکٹ برآمد کر لئے ۔ بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ غیر معیاری کھجوروں کو ماہ رمضان المبارک میں فروخت کرنے کےلئے پیکٹوں میں بھرنے کا کام کیا جارہا تھا ۔ گودام سے 6 ٹن غیر معیاری کھجوریں ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا گیا جبکہ گودام کو سیل کر دیا گیا جس کا باقاعدہ لائسنس بھی نہیں تھا ۔ گودام میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: