جدہ میں تین روزہ انٹرنیشنل عربیئن ہارس شو اختتام پذیر
اتوار 16 نومبر 2025 21:42
جیتنے والے گھوڑوں کے مالکان کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل دیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز عربیئن ہارس سینٹر کی سرپرستی میں تین روزہ انٹرنیشنل عربیئن ہارس شو اتوار کو جدہ گورنریٹ کے ساوری فارم (انٹرنیشنل بی شو) میں اختتام پذیر ہو گیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں سعودی عرب، خلیجی ممالک، عالم عرب اور یورپ کے 130 سٹڈز کے 280 گھوڑے شامل تھے، جو مملکت کی گھڑ سواری میں مضبوط موجودگی اور بین الاقوامی مقام کو اجاگر کرتا ہے۔

یورپی کانفرنس آف عرب ہارس آرگنائزیشنز کے معیار کے مطابق اس چیمپیئن شپ میں فلیز، کولٹس، مارس اور سٹالینز کے لیے مختلف کیٹیگری کے مقابلے شامل تھے، اس نے عرب گھوڑوں اور اس کے مستند ورثے کے شائقین کی توجہ حاصل کی۔
چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے گھوڑوں کے مالکان کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل دیے گئے۔
اپنے اعلی انتظامی اور تیکنیکی معیارات، خالص نسل کے گھوڑوں اور مالکان کی شرکت کے ساتھ چیمپیئن شپ نے ایک عالمی گھڑ سواری کے مرکز کے طور پر مملکت کی حیثیت کا اعتراف کیا۔
