Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہائی رفتار میں اضافے کا اعلان جلد

ریاض .... بعض شاہراہوں پر انتہائی رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھا کر 140تک مقرر کرنے کی تیاریاں زورو شور سے شروع کردی گئیں۔ اکثر رہنما بورڈ کے ڈیزائن مکمل کرلئے گئے۔ باخبر ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران انتہائی رفتار میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد باقاعدہ شروع کردیا جائیگا۔ عمل درآمد سے قبل باقاعدہ اعلان ہوگا اور ہر شاہراہ پر انتہائی رفتار متعین کرنے والے رہنما بورڈ نصب کئے جائیں گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریاض ،طائف شاہراہ، ریاض مشرقی ریجن شاہراہ، ریاض قصیم شاہراہ اور مکہ مدینہ شاہراہ پر فی گھنٹہ رفتار 120کلو میٹر کے بجائے 140کلو میٹر کردی جائیگی۔ روڈ سیکیورٹی فورس نے توجہ دلائی ہے کہ 24 جمادی الاول 10فروری 2018ءتک انتہائی رفتار میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

شیئر: