Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زکی علی الغراش کا خاندان آج بھی مٹی کے برتن بنانے کے لیے مشہور

سعودی عرب کی قطیف کمشنری کے رہائشی زکی علی الغراش نے مٹی کے برتن بنانے کے اجداد کے فن کو آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔
زکی علی الغراش کا خاندان عہدِ قدیم سے ہی مٹی کے برتن بنانے میں شہرت کا حامل رہا ہے اور یہ سلسلہ نسل در نسل منتقل ہوتا ہوا زکی علی تک پہنچا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زکی علی نے اپنے آبائی فن کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس میں کافی جدت پیدا کی۔
دستکاری نمائش ’بنان‘ میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ’اپنے اس فن کی نمائش نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی کر چکے ہیں جہاں انہیں کافی سراہا گیا۔‘
اپنے فن کو آگے بڑھانے اور اسے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لے انہوں نے نمائش کے دوران مختلف ورکشاپس بھی منعقد کی تاکہ دستکاری کے اس فن کے بارے میں لوگوں کو معلومات میسر آئیں اور یہ ورثہ آگے منتقل ہو۔
نمائش میں زکی علی الغراش نے وزیٹرز کو چکنی مٹی سے برتن بنانے کے مراحل کے بارے میں تفصیلی طورپر مطلع ہی نہیں کیا بلکہ وہاں موجود لوگوں کو یہ موقع بھی فراہم کیا کہ وہ براہ راست برتن بنانے کے مراحل کو دیکھیں۔

یہ نہ صرف ایک قدیم ورثہ ہے جسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک منفرد شناخت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دستکاری کا یہ فن علاقے کی میراث ہے اور اس کا تحفظ اہل علاقہ کی ذمہ داری ہے ، وہ اس فن کو سیکھیں اور اسے مزید ترقی دیں۔‘

 

شیئر: