Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلدی مرض میں مبتلا نوجوان نے اپنا علاج خود کرلیا

لندن .....  انسٹا گرام  پر ہائی اسکول کے ایک طالب علم کارلوس ڈیوڈ نے اپنی 2تصاویر جاری کرکے سب کو حیران  ہی نہیں کیا  بلکہ ہر طرف سے تعریفی کلمات بھی حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے طالب علم کارلوس ڈیوڈ بچپن سے ہی خارش اور دیگر جلدی امراض میں مبتلا تھا۔ نتیجہ یہ تھا کہ پورا جسم داغدار ہوچکا تھا اور صورتحال بہتر ہونے کیلئے اس نے جتنی بھی ادویہ استعمال کی سب بیکار گئیں۔ تکلیف اور اپنی بگڑتی شکل و صورت  کو دیکھتے ہوئے اس نے خود ہی کچھ کام کرنے کا فیصلہ کیا اور جو کہتے ہیں کہ اپنی مدد آپ سب زیادہ بہتر اصول ہے تو قدرت نے بھی اس طالب علم کی مدد کی۔ طالب علم نے اپنے علاج کا طریقہ خود ڈھونڈا جو کہ 5مراحل پر مشتمل تھا۔ ادویہ بھی خود تیار کیں اور آخر کار یہ ساری دوائیں اتنی کارگر ثابت ہوئیں کہ اس کے سارے داغ دھبے مٹ چکے ہیں۔ خارش ختم ہوچکی ہے زخم بھر چکے ہیں اور اب وہ تروتازہ نوجوان نظر آتا ہے۔ کارلوس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام چیزیں ادویہ فروشوں سے خریدیں اور انہیں اپنی سمجھ کے مطابق استعمال کرتا رہا۔ رفتہ رفتہ فائدہ نظرآیا او ر8 ماہ بعد اسے موذی مرض سے مکمل نجات مل گئی۔ اس نے اپنی دوائوں سے علاج فروری 2017ء میں شروع کیا تھا اور اکتوبر تک پوری طرح صحتیاب ہوچکاتھا۔ کارلوس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر زبردست شہرت اور مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہیں۔  اعدادوشمار کے مطابق انسٹا گرام پر اسکے مداحوں کی تعداد 6ہزا ر بتائی جاتی ہے تاہم 22ہزار سے زیادہ افراد نے انہیں دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔علاج کا مجموعی خرچ محض 20ڈالر بتایا جارہا ہے۔ جو سننے میں بھی حیرت انگیز بات لگتی ہے۔ جس نے بھی اسے بیماری کی حالت میں اور شفا یابی کے بعد دیکھا ہے وہ اسکی حیرت انگیز موجودہ صورتحال پر اسکی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پارہے اور کارلوس خود بھی خوش ہے اور اسکول کا مقبول طالب علم بن گیا ہے۔ چھوٹے موٹے دانے وغیرہ کی وجہ سے جو بچے پریشان رہتے ہیںانہوں نے بھی کارلوس سے مشورہ شروع کردیا ہے جو اچھی بات ہے۔

شیئر: